ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال، عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری، محسن نقوی نے سائیٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کا رش دیکھ کر  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کی آسانی کیلئے لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ساتھ ہی ساتھ محسن نقوی نے سائیٹ کا دورہ بھی کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔ ایمرجنسی وٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا اور زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصو بے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7 منزلہ اور وارڈز میں بیڈز کی تعداد 250 ہوگی۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کاہسپتال ہوگا۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔