فیول کی عدم دستیابی پی آئی اے نے مزید 30 فلائٹس منسوخ کر دیں

PIA Financial crisis, PIA PSO row over payment of fuel charges, City42, PSO, PIA, PIA Flight operations, Domestic Flights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  پی آئی اے مالی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔  پی ایس او سے ایندھن کی عدم فراہمی پر فلائٹ آپریشن آج بھی  بری طرح متاثر ہوا۔ قومی فلیگ کیرئیر کی  80 شیڈولڈ پروازوں میں سے 50پروازیں چلانے کا فیصلہ ہوا، تیس فلائٹس  فیول دستیاب نہ ہونے کی وجہ سےمنسوخ کر دی گئیں۔
پی آئی اے نےآج تھوڑے فیول کی دستیابی کے سبب  53بین الاقوامی اور27ملکی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا تھا۔تاہم پی ایس او کی جانب سے یومیہ بنیاد پر کیش کی ادائیگی پر ایندھن فراہم کرنے پر اصرار کیا گیا اور پہلے سے طے شدہ رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر صرف اتنا فیول فراہم کیا گیا جس سے  50 پروازیں آپریٹ کی جا سکتی تھیں۔ 

پی آئیی اے کے تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق اب  27بین الاقوامی اور23 اندورن ملک پروازیں اپنی منزلوں پرروانہ ہونگی۔

ذرائع کے مطابق 9روز کے دوران قومی ایئرلائن نے ایندھن کے حصول کیلئے95کروڑ90لاکھ روپےاداکیے۔پی ایس اوکوآج مزید10کروڑروپےدیے جو 87 مجوزہ فلائٹس کے لئے درکار فیول کی قیمت سے کافی کم تھے۔

 پی آئی اےذرائع کےمطابق حکومتی گارنٹی نہ ملنےپرپی آئی اے کو بینکوں نے 7 ارب روپےکا قرض نہیں دیا۔ ہرروز پروازوں کی منسوخی سے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ فیول کے طویل عرصہ تک چلنے والے ادھار کی مد میں پی ایس او کے اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ فیول کی عدل دستیابی کی وجہ سے پی آئی اے کی  2ہفتوں کے دوران 170پروازیں منسوخ کی گئیں۔ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پی آئی اے حکام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کے لیے فنڈ جاری کیے جائیں۔