قاسم علی شاہ کی محسن نقوی سے ملاقات

Mohsin Naqvi, Chairman Lahore Arts Counsel Qasim Ali Shah, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چئیرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ان کے دفتر میں  ملاقات کی۔  قاسم علی شاہ نےنجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےملاقات کےدوران قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی ۔ قاسم علی شاہ نےنجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی ۔

وزیراعلٰی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔ قاسم علی شاہ نے کہا وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک بھی موجود تھے۔