نیشنل اسٹیڈیم  کا نام تبدیل کردیا گیا

 نیشنل اسٹیڈیم  کا نام تبدیل کردیا گیا
کیپشن: National Stadium
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی بینک سے 5 سال کا معاہدہ کرنے کے بعد کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا نام نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی بینک سے ہونے والے معاہدے پر پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔ جس کے بعد اس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

قومی بینک سے ہونے والے معاہدے پر رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے اور کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے۔

سی ای او نیشنل بینک کا کہنا تھاکہ ہماری پی سی بی بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہے اور ہم قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا ہمارے لیے اعزاز ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر