(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ناخوشگوار واقعات کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھ کر افسوس ہوتا، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اپنے کمسن بچے سمیت نہر میں کود کر خودکشی کرنےلگی تھی کہ ان کو بچا لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خود سڑک پر بنے فلائی اوور پر اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑی ہے، فلائی اوور کے نیچے نہر بھی موجود ہے، خاتون نے اپنے بیٹے کو اٹھا اور خودکشی کرنے کے لئے فلائی اوور کی چھوٹی دیوار پر چڑھنے لگی کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی بس کے ڈرائیور نے فوراً دروازہ کھولا اور ماں اور بیٹے کو بچالیا، چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو ترکی کےنجی ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی۔
خاتون نے جیسے ہی اپنے بیٹے کو فلائی اوور کی دیوار پر چڑھانے کی کوشش کی تو بس ڈرائیور نے اس کو بھاگ کر پکڑلیا بعد ازاں بس سے ایک اور مسافرآیا اور بچے کو اندرلے گیا جبکہ ڈرائیور نے ایک دوسرے مسافر کے ساتھ مل کر خاتون کو بھی بس کے اندر دھکیلا۔
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بس ڈرائیور سے متاثر ہوکر اس کی تعریف کی اور کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے۔
View this post on Instagram