چارہ لینے گئی بیوہ سے کھیت میں اجتماعی زیادتی، ویڈیو بناتے رہے

Gang Rape in Fields GOJRA
کیپشن: Gang Rape in Fields
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوجرہ کے نواحی چک 181گ ب میں بیوہ سے تین افرادکی اسلحہ کے نوک پر مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون بکریوں کیلئےکھیتوں سے گھاس لینے گئی جہاں ملزمان نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا.

گوجرہ کے نواحی علاقے چک نمبر 181گ ب میں بیوہ خاتون کو تین افراد نے اسلحہ کے نوک پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا. ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون (ش) بکریوں کیلئےکھیتوں سے گھاس لینے گئی تھی کہ گاؤں کے ادریس، اکرم اورفاروق نے اغواء کرکے اسلحہ کی نوک پر باری باری زیادتی کی. 

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی اور اب ملزمان صلح کے لئے مجبور کررہے ہیں اور رقم کی آفر بھی کررہے ہیں۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر رانا غفار نے کہا کہ دوملزمان کو حراست میں لے لیاہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے. متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایاجارہاہے جسکے بعد مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا.

Malik Sultan Awan

Content Writer