عثمان بزدار نے پی ڈی ایم جلسہ کو تماشہ قراردے دیا

عثمان بزدار نے پی ڈی ایم جلسہ کو تماشہ قراردے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر آج کوئٹہ میں تماشا لگایا- قومی اداروں کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے جلسہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر آج کوئٹہ میں تماشا لگایا، کہا کہ قومی اداروں کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے - ادارے ہمارا فخر ہیں اور ہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پاک فوج پر قوم کو ناز ہے-انتشار پھیلانے والے اداروں کو متنازعہ بنانے سے باز رہیں-

پاکستان تحریک انصاف اداروں کے ساتھ کھڑی ہے - اداروں کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے-الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو شناخت دی ہے - مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا-پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے کھوکھلے نعرے لگائے اور عملی طور پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا -تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا اور اب صوبہ بھی ہم بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے بارے میں بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔ جام کمال قابل احترام وزیر اعلی ہیں، ایسا بیان دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ فوری حل کیا- ایک خاتون نے اس مسئلے پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی جبکہ پنجاب حکومت نے بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں - صوبائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو پی ڈی ایم اے کے نام نہاد لیڈروں نے سبوتاژ کیا- یہ نہ کل رہنما تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہوں گے بلکہ یہ رہزنوں کا ٹولہ ہے اور عوام ایسے چور ٹولے کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے -     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer