راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے داتا دربار ہائیڈولک کینوپیز منصوبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا.
پنجاب کابینہ نے داتا دربار ہائیڈولک کینوپیز منصوبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دینے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے تحت منصوبے کو 95 کروڑ روپے تک کی مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
کابینہ نے منصوبے کے لیے وفاقی حکومت سے ٹیکس چھوٹ کی درخواست بھی منظور کی، جس کی سمری سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور نے پیش کی تھی۔ پنجاب حکومت نے ٹیکس چھوٹ کی درخواست وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے اور چھوٹ کی منظوری ملنے کی صورت میں منصوبے کی لاگت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
منصوبہ زائرین کو موسمی تحفظ فراہم کرنے اور دربار کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز متوقع ہے۔