ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر کو ممبئی میں انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
انسٹاگرام پر 2 اکتوبر کو دھرمیندر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا جو اب ایک بار پھر وائرل ہے، یہ پیغام ہندو تہوار دُسہرا کے موقع پر شیئر کیا گیا تھا۔
اپنے پیغام میں دھرمیندر کہہ رہے ہیں کہ 'تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دُسہرا کی مبارک ہو، خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور اب آپ نیک بن کے رہیں تب تو ترقی ہی ترقی ہے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اور مقبول ترین اداکار دھرمیندر پیر کے روز 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔