ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں :سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

 بنوں :سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ, 22 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 22 خارجی مارے گئے۔

علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پورے زور سے جاری رہے گی، پاکستانی فورسز کا ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مضبوط ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔