شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی ، درجنوں دکانیں جل گئیں

شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی ، درجنوں دکانیں جل گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 فائر بریگیڈ حکام  کے مطابق آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جبکہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں،عمارت میں پھنسے 2 افراد کواسنارکل کی مدد سے ریسکیو کرلیاگیا،  آگ کی شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer