ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار قتل کیس، ملزم کا ویڈیو بیان جاری

Video of Murderer of Police officer in Defense Karachi
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل کر کے بھاگنے والے ملزم نے سوئیڈن سے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والے ملزم خرم نثار نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیاہے۔ ویڈیو میں ملزم نے واقعہ کے روز کی مبینہ صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے۔

ویڈیو میں بیان دیتے ہوئے ملزم نے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا بلکہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ حرکات و سکنات سے مشکوک ہو کر اپنی جان بچانے کیلئے گولی چلائی۔ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھ کر مجھے تھانے لے جانے کی بجائے کہیں اور چلنے کا کہا، جس پر مجھے اُس کے پولیس اہلکار نہ ہونے کا شک ہوا۔

ملزم کے مطابق پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھ کر اس پر گولی چلائی تاہم گولی پستول سے نہیں نکل سکی جس کے بعد وہ بار بار ٹریگر کھینچ کر اسے گولی مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔

ملزم نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بہنوئی کو حقیقت نہیں بتائی تھی بلکہ معمولی جھگڑے کا کہہ کر اس سے گھر سے دستاویزات منگوائی تھیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر