ویب ڈیسک: پاپ گلوکار کرس وُو کو ریپ جرائم پر 13 برس قید کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین پاپ گلوکار کرس وُو کو ایک برس قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گرفتار کیا گیا تھا۔چین کی ایک عدالت نےگلوکار کرس وُو کو ریپ کے جرائم پر 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔پولیس تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 32 سالہ کرس وُو نے دسمبر 2020 میں تین خواتین کے ساتھ ریپ کیا ہے۔
بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے گلوکار کی سزا کے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے البتہ سزا کے فیصلہ سناتے وقت ایمبیسی کے اہلکار کورٹ میں موجود تھے۔ عدالت کی جانب سےگلوکار کو ذاتی آمدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر 6 سو ملین یوان (83.77 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
کرس وُو کے پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014 میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔