بھارتی فوج کو آئینہ دکھانے پر اداکارہ مشکل میں پھنس گئیں

بھارتی فوج کو آئینہ دکھانے پر اداکارہ مشکل میں پھنس گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ رچی چڈھا نے آزاد کشمیرکوواپس لینے کی گیدڑبھبھکی پراپنی ہی فوج کوآئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں۔ 

بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر حکومت فوج کو حکم دے گی تو فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گی، جس پر ریچا چڈا نے 24 نومبر کو ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ’گلوان سلام کہ رہا ہے‘ لکھا جسے بھارتی فوج کی توہین سمجھ لیا گیا۔انتہا پسندوں ہندووں کو اداکارہ کی صاف گوئی پر اتنی آگ لگ گئی کہ اداکارہ کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، یہاں تک کہ فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت نے  ریاست مہاراشٹر کی پولیس کو اپیل کی کہ وہ اداکارہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کریں، جبکہ  انہوں نے ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروادی۔

ساتھی اداکار اکشے کمار نے بھی ریچا چڈھا کی ٹوئٹ پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے گن گانا شروع کر دئیے۔