ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی

جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی
کیپشن: New Army Cheif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اوربھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے،لگتا ہے مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی.بھارتی ٹی وی اینکرز چیخ چیخ کر کہتے نظر آرہے ہیں سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے اب پاک فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔