نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز جاری

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کی 29نومبر کا  ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر کی بطو رآرمی چیف 3سال کیلئے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری  کیا گیا ہے، واضح رہے کہ عاصم منیر سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہیں اور سنیارٹی کی بنیاد پر گزشتہ روز وزیر اعظم نے ان کو آرمی چیف نامزدکیا تھا ، جبکہ انہوں نے 27 نومبر کو ریٹائر ہو جانا تھا  اس لیے آرمی ایکٹ کے تحت وفاقی کابینہ نے انہیں "ری ٹین " کیا تھا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-25/news-1669356501-4423.jpg

رپور ٹ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد  کو بطور جوائنٹ چیفس آفس سٹاف کمیٹی تعینات کیا گیا ہے ، جنرل ساحر شمشاد کی 3سال کیلئے چیئر مین جوائنٹس چیفس آفس سٹاف کمیٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری گیا ہے اور ساتھ ہی جنرل ندیم رضاکی 27نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیکفینش بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-25/news-1669356629-7304.jpg