ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے عمران خان کے ’’وکٹری ڈیز‘‘ شروع ہوگئے ہیں: شیخ رشید

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کے وکٹری ڈیز شروع ہوگئے ہیں، ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن اورالٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونگے، آج سے عمران خان کے وکٹری ڈیز شروع ہوگئے ہیں۔