عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش ہورہی ہے،اسدعمر

Asad Umer
کیپشن: Asad Umer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہےکہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی، اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔