زرتاج گل سے لڑائی پر امین اسلم کا ردعمل سامنے آگیا

Amin Aslam / Zartaj Gul
کیپشن: Amin Aslam / Zartaj Gul
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوام مہناگائی سے لڑرہے ہیں،اپوزیشن حکومت سے نبردآزما ہے، گلاسکومیں پی ٹی آئی کےوزیراورمشیرلڑپڑے،وزیرمملکت زرتاج گل اور وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم میں جھگڑا ہوگیا۔
زرتاج گل بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس چھوڑ کر پاکستان آگئیں، حکومتی رکن ریاض فتیانہ نےکہانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوسنادی۔ لڑائی کیوں ہوئی،عالمی فورم پر پاکستان کی سبکی کیوں کرائی؟ چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے تحقیقات کی ہدایت کردی۔
ادھر ملک امین اسلم نے زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں کی تردید کردی،  کہتے ہیں کہ زرتاج گل سے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، پی اے سی میں ریاض فتیانہ کی گفتگوکو جھوٹ قراردے دیا،  کہتے ہیں زرتاج گل کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث جلد وطن واپس آنا پڑا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer