ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

Indian actress
کیپشن: Katrina Kaif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث بھارتی اداکارہ  کترینہ کیف نے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت  لی ہے۔

شوبز حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق  غالب امکان ہے کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرلیں گے  اور کترینہ کیف  اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں  تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو آج کل وکی کوشال کے بھائی اداکار سنی کوشال اور ان کی والدہ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے جبکہ وکی کوشال اپنی فلموں کے شیڈول کی وجہ سے مصروف ہیں اور شادی کے سارے معاملات ان کے اہل خانہ ہی دیکھ رہے ہیں۔