یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ہونیوالے انٹرویوز اچانک ملتوی

 postponed VCs interviews
کیپشن: VCs interviews
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز اچانک ملتوی کردئیے۔ انٹرویوز کے لئے 150 امیدواروںکو کال لیٹر جاری کیے گئے تھے ۔
 محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز ملتوی کردئیے۔یونیورسٹی آف سرگودھا،یونیورسٹی آف ساہیوال،ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان اور نواز شریف یو ای ٹی ملتان کے نئے وائس چانسلرز بھرتی کئے جانے ہیں۔

انٹرویوز کے لئے 150 امیدواروں کو کال لیٹرز جاری ہوچکے ہیں۔وائس چانسلرز کے انٹرویوز29 نومبر سے شروع ہونا تھے۔تمام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس انٹرویوز ملتوی کرنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer