(شہزاد خان ابدالی)کاروباری برادری اور لاہوریوں کیلئے اچھی خبر ، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ سستا ہونے پر کاروباری برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 159.70پر ٹریڈ ہوا۔شہر کے کاروباری حلقوں کی جانب سے ڈالر کی قدر کم ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
لاہور چیمبر کے قائدین میاں طارق مصباح ،سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی تسلی بخش ہے اس سے صنعت خام مال کی قیمتیں کم ہوں گی۔سابق نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ ڈالر کی گراوٹ سے ملکی معیشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔