سینئر آفیسرز جونئیرز کے ماتحت تعینات, ہائیکورٹ میں چیلنج

 سینئر آفیسرز جونئیرز کے ماتحت تعینات, ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )  پنجاب میں سینئر آفیسرز کو جونئیرز کے ماتحت تعینات کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عہدوں پر سنیارٹی کے برعکس تعیناتی کا معاملہ وزیر اعلی کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصٰیلا ت کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ پراسیکیوشن کے گریڈ 20 کے ڈی جی ایڈمنسٹریشن خالد راجو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیر اعلی ،چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزارکی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں کئی سینئر آفیسرز کو جونئیرز کے ماتحت تعینات کیا گیا ہے ۔سینئرز کو جونیئرز کے ماتحت لگانے سے ان کیساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے ۔سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور درخواستگزار سے سنیارٹی میں جونیئر ہیں ۔درخواستگزارکونظراندازکرکےندیم سرور کو سیکرٹری پراسیکیوشن لگادیا گیا۔ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ حکومت کوافسران کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ سینئرزکوجونیئر کے ماتحت نہ لگایا جائے ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ندیم سرور کی بطور سیکرٹری پراسیکیوشن تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے۔ مزیداستدعاکی گئی کہ عدالت پنجاب میں افسران کی عہدوں پر تعیناتیاں سنیارٹی کے مطابق کرنے کا حکم دے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer