(اکمل سومرو)لاہور سمیت صوبے بھر میں 193 غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کا انکشاف ہوا، ڈی پی آئی کالجز نے جعلی بورڈ لگانے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 193 غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کا انکشاف ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایسے اداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کارروائی کے لیےڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی سرپرستی میں کمیٹیاں بنا دیں گئیں، ڈی پی آئی کالجز جہانگیر احمدکا کہناتھا کہ جعلی بورڈ لگانے والے اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی آئی کالجز کا کہنا تھا کہ ہر ڈویژن کی سطح پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ان کوہدایات جاری کیں ہیں کہ جو کالجز ہائرایجوکیشن یا پنجاب گورئمنٹ سےرجسٹر یشن نہیں ان کی نشاندہی کریں،200 سے زائد ایسے کالجز کی نشاندہی کی جاچکی ہےجو رجسٹرڈ نہیں،ایسے کالجز طلباو طالبات کو مختلف کلاسز میں داخلہ دے کر خود غائب ہوجاتے ہیں۔
ڈی پی آئی کالجز کا مزید کہناتھا کہ جب تمام اعداوشمار جمع ہوجائیں گےڈپٹی ڈائریکٹر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے اس کے بعد ان جعلی اداروں کو بند کرایا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔