تاجر برادری نے ایک اور نیا مطالبہ کردیا

 تاجر برادری نے ایک اور نیا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہرکی سو سے زائد مارکیٹس کےسینئر قائدین کا لاہور چیمبر آف کامرس میں بڑا اکٹھ،تاجروں نےانکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع، پارکنگ پلازوں کی تعمیر اور ٹیکس سلیبس کےتعین کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرکی سو سےزائد مارکیٹوں کےسینئرترین تاجرقائدین نےمسائل کےحل کیلئےلاہور چیمبر میں سرجوڑلیے،صدرآل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی،صدرفیروز پورمارکیٹس محبوب سرکی،چیئرمین ماربل ایسوسی ایشن چودھری خادم حسین،صدر لٹن روڈ ملک ناظم،صدر بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ وقاراحمد میاں سمیت درجنوں تاجررہنما شریک ہوئے۔

اشرف بھٹی اورمحبوب سرکی نےمارکیٹوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر،تجاوزات کے خاتمے اور ٹیکس ریفارمز کا مطالبہ کیا،چیئرمین ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن چودھری خادم حسین نےکہا کہ حکومت ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کرے،تاجر تنظیموں کی تجاویز کی روشنی میں ٹیکس سلیبس کا تعین جلد کیاجائے۔

سینئر ترین تاجر قائدین نےمارکیٹس میں ٹریفک کا بہاؤبہتربنانےاورموبائل لائسنسگ کی سہولت فراہم کرنےجبکہ پنجاب پولیس سےمارکیٹوں میں گشت کا نظام وضع کرنےکا مطالبہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ تاجروں نے ایف بی آر سے  شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر ایف بی آر نے ان کے مطالبات مان لیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer