ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان انتخابات؛ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلائیں گے

گلگت بلتستان انتخابات؛ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو انتخابی مہم چلائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر 8 انتخابی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

 انتخابی جلسوں کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 مئی کو شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ یکم جون کو وہ خپلو میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 2 جون کو اسکردو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ منعقد ہوگا، جبکہ 3 جون کو وہ دیامر میں انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ اسی روز بی بی آصفہ بھٹو زرداری ہنزہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔

 4 جون کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غذر میں جلسہ کریں گے، جبکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی، انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں 5 جون کو گلگت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہوگا۔