سٹی 42 : ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ پیسکو ریجن میں عید الاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔
ترجمان پیسکو کے مطابق عید پر پیسکو کے تمام ٖفیڈرز پر 24گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جائیگی۔ پیسکو چیف اختر حمید خان نے عید کے 2روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی، تاکہ پیسکو کے تمام صارفین آرام سے عید منائیں اور سنت ابراہیمی ادا کریں ۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ عید پر پیسکو عملہ ڈیوٹی دے گا اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا، اضافی ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاریں، میٹرز اور دیگر سامان پیسکو عملے کو فراہم کردیا گیا۔
التماس ہے کہ قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ مت باندھیں، بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ ہر گھر تک بجلی فراہم کی جا سکے، بجلی کی خرابی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118پر مفت کال کریں۔