ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب سے UNODC کے ایڈوائزر برائے کریمنل جسٹس و لیگل ریفارمز ارسلان ملک کی ملاقات

آئی جی پنجاب سے UNODC کے ایڈوائزر برائے کریمنل جسٹس و لیگل ریفارمز ارسلان ملک کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی پنجاب عبدالکریم سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے ایڈوائزر برائے کریمنل جسٹس و لیگل ریفارمز ارسلان ملک کی ملاقات ہوئی ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطاقب آئی جی پنجاب نے فنانشل کرائم کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یو این او ڈی سی اور پنجاب پولیس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ۔ اس کے علاوہ فنانشل کرائم کے تدارک کیلئے بین الصوبائی کوارڈینیشن سے پاکستان بھر کے لئے یکساں سٹریٹیجی تشکیل  دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں، سول سوسائٹی کی مشاورت سے سائبر کرائم، دہشت گردی، منی لانڈرنگ، غیر قانونی ہیومن ٹریفیکنگ، ڈرگز سمگلنگ، سمیت سنگین جرائم سے نمٹنے کے لئے  یکساں طریقہ کار طے کیا جائے گا، یو این او ڈی سی ملک بھر میں فنانشل کرائم سٹریٹیجی کے فروغ کے لئے مشاورتی ورکشاپس اور سیمینار منعقد کرے گا ۔ 

ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔