ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی واساکی زیر صدارت اہم اجلاس، پانی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے

ایم ڈی واساکی زیر صدارت اہم اجلاس، پانی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیسلٹنگ گینگ، فیلڈ آپریشنز اور نکاسی آب سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے ٹیوب ویل آپریشنل آورز، پانی کی فراہمی اور شہری شکایات کے ازالے سے متعلق بریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ اسٹاف کی حاضری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈیسلٹنگ آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

غفران احمد نے عید کے موقع پر مقررہ اوقات کے مطابق بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں، جبکہ ریونیو کولیکشن آپریشن کو بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سمیت متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔