ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے99افراد گرفتار،مویشی چوربھی پولیس کے ریڈار پر

غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے99افراد گرفتار،مویشی چوربھی پولیس کے ریڈار پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر لاہور پولیس نے غیر قانونی مویشی منڈیوں، مویشی چوری اور نوسربازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے 99 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جانوروں کی چوری کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں قائم مویشی منڈیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

سی سی پی او نے جعلی کرنسی کے ذریعے بیوپاریوں اور شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جیب تراشوں، نوسربازوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق مویشی منڈیوں کے اطراف پارکنگ کے مناسب انتظامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ڈولفن اور پیرو کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں جبکہ قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔