ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے ضرور استعمال کریں۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے، جانوروں کے خون اور آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے، بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں، عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔