ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز  کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔