ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

 اس حوالے سےٹریفک پولیس  نے  انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پارکنگ پلان بھی جاری کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کی ڈیوٹی پر 600 سے زائد ٹریفک اہلکار مامور ہوں گے، رانگ پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی۔20فورک لفٹرز،4بریک ڈاؤنز ڈیوٹی پر ہر وقت تیار ہونگی۔
سی ٹی او  ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ڈیفنس سےآنیوالےفردوس مارکیٹ سےسنٹرپوائنٹ سےلیفٹ ٹرن لیکرسی بی ڈی پارکنگ کرینگے۔فیروزپورروڈسےآنیوالےکلمہ چوک سےٹرن لیکرنیشنل پارک سےگورنمنٹ کالج میں پارکنگ کرینگے
کینٹ سےآنیوالےشیرپاؤبرج سےمین بلیوارڈگلبرگ سےلبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرینگے جبکہ گڑھی شاہو سے آنیوالے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کرینگے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ ،جیل روڈ ،کینال روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔
فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔