(سعید احمد سعید)لاہور اور اسلام آباد میں راستے کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ، ترجمان پی آئی اے کی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے پی آئی اے کی کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ بھی برقرار رکھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں میں راستے کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق شیڈول ہیں تاہم راستوں کی بندش کے باعث ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کا حساب رکھ کر ائیرپورٹ کیلئے گھروں سے روانہ ہوں، پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ بھی برقرار رکھیں۔