لاہورسمیت 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟مراد راس کا اہم ٹویٹ

لاہورسمیت 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟مراد راس کا اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس کا کہنا ہے کی جن اضلاع میں سرکاری ونجی سکول بند ہیں انھیں 7 جون سے کھلے جانے کے حوالے سے این سی او سی میں معاملات زیر غور ہیں، شہر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔
 تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت 20 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملہ پرصوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں سرکاری ونجی سکول بند ہیں انھیں 7 جون سے کھلے جانے کے حوالے سے این سی او سی میں  معاملات زیر غور ہیں،انکا کہنا تھا کہ باقی 20 اضلاع میں کورونا کی شرح میں کمی ہونے پر سکولز کو 7 جون سے کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: امتحانات تو ہر صورت ہوں گے

جن اضلاع میں کوروناکی شرح مین کمی آرہی ہیں ان و باقاعدہ مانیٹریا جارہا ہے،شہریوں کو چاہیے کہ وہ ہر صورت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔

مزید پڑھئے: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟شفقت محمود نے بتایادیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا،تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے سویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔

تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رزلٹ تاخیرکا شکارہواتوکالجزاورجامعات عبوری سرٹیفکیٹ پرداخلہ دیں گے،حکومت نے اس مرتبہ موسم گرما کی تعطیلات کوکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟اس کو صوبوں کی صوابدیدی پرچھوڑدیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer