تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟شفقت محمود نے بتایادیا

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟شفقت محمود نے بتایادیا
کیپشن: Shafqat Mahmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاس ہونا ہے تو پڑھنا پڑے گا،جون کے تیسرے ہفتے دسویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے،رزلٹ میں تاخیرپرجامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیادپر داخلے دیں گی،موسم گرماکی تعطیلات کب اور کتنی ہوں گی شفقت محمود نے واضح بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا،تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے سویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔

مزید پڑھئے: طلبا کی پھر موجیں لگ گئیں، نئے قانون کیلئے مسودہ تیار

تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رزلٹ تاخیرکا شکارہواتوکالجزاورجامعات عبوری سرٹیفکیٹ پرداخلہ دیں گے،حکومت نے اس مرتبہ موسم گرما کی تعطیلات کوکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟اس کو صوبوں کی صوابدیدی پرچھوڑدیا گیا ہے۔

دوسری جانب  طلبا کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جاری ہے اس حوالے سے مسودہ تیار کرلیا گیا، تیار کئے گئے مسودہ میں بیان کیاگیا کہ پہلی بار ٹیچر کےتشدد کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا، دوسری بار طلبا پر تشدد کرنے پر ٹیچر کے خلاف کارروائی یا انکریمنٹ روک لیاجائے گا، تیسری بار تشدد کیاگیا تو متعلقہ ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیاجائے گا۔

سکول ایجوکیشن نے قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کرلیا، مسودے کو قانونی شکل دینے کے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer