لڑکا بن کر اپنا ہی "گینگ ریپ" کا منصوبہ بنانے والی لڑکی

لڑکا بن کر اپنا ہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس نے لڑکا بن کر اپنے ہی ’ گینگ ریپ‘ کا منصوبہ بنانے والی لڑکی کا راز فاش کر دیا۔

یہ انوکھا واقعہ بھارت کے ‌شہر دہلی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک لڑکی نے سدھارتھ کے نام سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ پر لڑکے کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر اپنے ایک مرد دوست کو ایک لڑکی کے گینگ ریپ کرنے پر اکسایا۔ دہلی پولیس کے سائبر سیل کے افسر انیش رائے کا کہنا تھا کہ لڑکی جب مرد کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر ایک لڑکے سے دوستی کی اور اس عمل کے ذریعے لڑکی دراصل اپنے دوست کی نیت اور لڑکیوں سے متعلق خیالات جاننا چاہتی تھی۔

 تفتیش سے پتہ چلا کہ جس لڑکی نے اسنیپ چیٹ پر سدھارتھ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا وہ ابھی نابالغ ہے اور اس نے اپنے ہی مرد دوست کو ایک لڑکی کے گینگ ریپ کرنے پر اکسایا اور اسے اسنیپ چیٹ پر پیغام بھیجا کہ اس نے لڑکی کے گینگ ریپ کا مکمل منصوبہ بنالیا ہے۔

پولیس کے مطابق سدھارتھ کے اکاؤنٹ سے اس نے اپنے دوست کو بتایا کہ اس نے فلاں لڑکی کے گینگ ریپ کا منصوبہ بنالیا ہے اور سدھارتھ نے جس لڑکی کا نام بتایا وہ دراصل خود ہی تھیں تاہم اس کے دوست نے سدھارتھ کے پیغامات اس لڑکی کو بھیج دیے جس کا نام اس نے بتایا تھا۔

یعنی لڑکی کی جانب سے بنائے گئے گینگ ریپ کی منصوبہ بندی کا پیغام گھوم پھر کر واپس اسی لڑکی کے پاس آیا جس نے لڑکا بن کر اپنے ہی گینگ ریپ کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق سدھارتھ کی جانب سے لڑکی کا گینگ ریپ کرنے کا منصوبہ سننے کے بعد لڑکا پریشان ہوگیا اور اس نے گینگ ریپ کرنے سے انکار کرنے سمیت سدھارتھ کو جوابات دینا ہی چھوڑ دیے۔

انیش رائے کے مطابق بعد ازاں اس لڑکے نے پریشان ہوکر سدھارتھ کے منصوبے سے متعلق اپنے دوستوں کو بھی آگاہ کیا اور اس نے سدھارتھ کے پیغامات کے اسکرین شاٹس دوستوں کو بھیجے، جس کے بعد ان کے دوستوں میں سے کسی ایک نے وہ اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائے۔

پولیس کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے اسکرین شاٹس کو دیگر افراد نے دیکھنے کے بعد شیئر کرنا شروع کردیا جب کہ اسی اسکرین شاٹ کو ’بوائز لاکر روم‘ نامی چیٹ گروپ میں بھی شیئر کیا اور پھر اسی گروپ کے اسکرین شاٹ کو بھی وائرل کیا گیا اور لوگوں کو لگا کہ لڑکی کے گینگ ریپ کا منصوبہ ’بوائز لاکر روم‘ نامی چیٹ گروپ میں بنایا گیا۔

پولیس نے واضح کیا کہ لڑکی کے گینگ ریپ کا وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ ’بوائز لاکر روم‘ نامی چیٹ گروپ کا حصہ نہیں بلکہ وہ اسنیپ چیٹ پر ایک لڑکی کی جانب سے سدھارتھ کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ ہے جو اس نے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔

نئی دہلی پولیس کے مطابق چوں کہ لڑکا بن کر اپنے ہی گینگ ریپ کا جھوٹا منصوبہ بنانے والی لڑکی ابھی نابالغ ہے اور اس نے یہ سب غیر ارادی طور پر کیا اور اس کا مقصد لڑکے کی نیت کو جانچنا تھا، اس لیے اس لڑکی کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا رہی۔