کرنٹ لگنے سے بھینس ہلاک

کرنٹ لگنے سے بھینس ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمعہ کی شب تیز ہواوں اور آندھی کے باعث بجلی کی ہائی ٹیشن وائرراشد نامی شہری کے گھر سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے بھینس ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں راشد نامی شہری کے گھر کے قریب سے بجلی کی ہائی وولٹیج لائن گزر رہی تھی، تیز ہوا کے باعث بجلی کی لائن گھر سے جا ٹکراگئی جس کے باعث پورے گھر میں کرنٹ آگیا اور بجلی کی تمام اشیاء بھی جل گئیں۔ شہری راشد کے مطابق صحن میں ان کی تین لاکھ مالیت کی بھینس بھی بندھی ہوئی تھی، جو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer