سٹی42: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں تفتان بارڈر سے ایل پی جی کی امپورٹ روکنے اور سیلز ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹیز بحال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات، قدرتی گیس کے بعد اب ایل پی جی مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ہر ماہ تیس سے پینتیس لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے۔ تفتان بارڈر کے راستے امپورٹ ہونیوالی ایل پی جی پرپابندی عائد کی گئی توملک میں اس کی قلت پیدا ہوجائےگی، عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت2 سو سے 2 سو 50 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن اورصارفین نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد کا سلسلہ برقرار رکھا جائے تاکہ صارفین کوسستےداموں ایل پی جی مل سکے۔