(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اقدام،اب ملازمین کو عمرہ پر جانے کیلئے این او سی کیلئے وزیر اعلیٰ آفس سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ آفس سے این اوسی لینے کی شرط عید تک ختم کی ہے اوراس اقدام سے سرکاری ملازمین کیلئے عمرہ کیلئے بیرون ملک روانگی کے مراحل آسان ہوں گے، ملازمین عید تک متعلقہ مجازاتھارٹی سے اجازت لے کر عمرہ کیلئے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔