ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال 3 ہزار سے زائدشہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے، مقدمات درج

 رواں سال 3 ہزار سے زائدشہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے، مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان: لاہور میں رواں سال کے دوران 3 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں 3 ہزار 954 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشی کے 3 ہزار 954واقعات پیش آئے۔
صدر ڈویژن جیب تراشی کے 890 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 836 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 692 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن میں 690، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 522 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 324 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں۔