ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیزگام ایکسپریس حادثہ کی انکوائری کا آغاز

تیزگام ایکسپریس حادثہ کی انکوائری کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: تیز گام ایکسپریس حادثہ کی انکوئری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 انسپکٹر آف ریلویز رضوان الحق ہاشمی کو حادثہ سے متعلق انکوائری سونپ دی گئی۔26 اور 27 مارچ کوڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ملتان میں سماعت مقرر ہوگی۔تیزگام ڈی ریلمنٹ حادثے کی تحقیقات صبح 9 بجے شروع ہوں گی۔

 حادثے سے متعلق شواہد رکھنے والوں کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہری براہ راست انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان دے سکیں گے۔حادثے سے متعلق تحریری شواہد 30 مارچ تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں بھی معلومات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔انکوائری میں تیزگام ایکسپریس حادثہ کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ تیز گام ایکسپریس کو گزشتہ روز لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔