ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کا  پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کے جہاز داچنگ کا پرتپاک استقبال

پاک بحریہ کا  پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کے جہاز داچنگ کا پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاک بحریہ کی جانب سے پاک چین بحری مشق میں شرکت کے لیے پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کے جہاز داچنگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین دوطرفہ مشق سی گارڈین کا چوتھا مرحلہ 25 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گا۔چینی بحری جہاز کی آمد پر روایتی انداز میں استقبالیہ، پاک بحریہ کے جہازوں کی ہمراہی میں بندرگاہ تک لایا گیا۔مشق سی گارڈین کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ بڑھانا ہے۔

مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔مشق میں ہاربر اور سمندری مرحلے کی مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ماہرین کی سطح پر تبادلہ خیال اور نوجوان افسران کا سیمینار بھی مشق کا حصہ ہوگا۔

گنری فائرنگ، مشترکہ گشت اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز بھی مشق میں شامل ہیں ۔ سی گارڈین مشق پاک چین مضبوط دفاعی تعلقات اور علاقائی امن کے عزم کی عکاس ہے۔مشق سے دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مستحکم ہوں گے۔

خطے میں مستحکم اور محفوظ بحری ماحول کے قیام میں مشق اہم کردار ادا کرے گی۔