عابد چوہدری : ٹریفک پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 102 ای چالان والی موٹر سائیکل پکڑ لی
موٹر سائیکل سوار کو مغل پورہ سرکل میں روکا گیا اور چالان ریکارڈ چیک کیا گیا،موٹر سائیکل کے ذمہ 1لاکھ80ہزار600روپے کے 102 ای چالان واجب الادا تھے،ای چالان جمع کروانے کے بعد ٹریفک افسران نے شہری کی موٹر سائیکل واپس کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App