ہولی مبارک، آئیں سب مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں، وزیر اعظم شہباز کا ہندو شہریوں کو پیغام

Holi Greeting by Prime minister Shahbaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم  شہباز شریف نے پر پاکستان کے ہندو شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ہولی کے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ میں پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے افراد کو رنگوں کے تہوار, ہولی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں اور ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا، "آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں" . "میں دعاء کرتا ہوں کہ موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔" ہولی مبارک!