پی آئی اے کی جدہ سے پاکستان آنےوالی پرواز کی منزل اچانک تبدیل

 پی آئی اے کی جدہ سے پاکستان آنےوالی پرواز کی منزل اچانک تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی جدہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پرواز پی 860 سعودی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 40 منٹ پر جدہ سے کراچی کیلئے شیڈول تھی ،روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پرواز کو جدہ لاہور کردیا گیا ،پی آئی اے کے اس اقدام پر عمرہ زائرین پریشان ہو گئے۔

 اس حوالے سے مسافروں کا کہناہے کہ ایئربس 320 کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زائد ہے،جدہ کراچی کے مسافروں کو دو آپشن دیئے جارہے ہیں کہ یا تو لاہور کی پرواز پر ایڈجسٹ ہوجائیں،لاہور اترنے کے بعد اتوار کی صبح دوسری ڈومیسٹک پرواز سے کراچی پہنچانے کا عندیہ دیا جارہا ہے،پی آئی اے عملے کی جانب سے دوسری صورت میں اتوار کی رات 12 بجے براہ راست کراچی روانہ ہونے والی پرواز کا انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے۔

مسافروں کاکہناہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملتان اور کوئٹہ کے مسافروں کو بھی کم وبیش اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے،پاکستانی مسافر قومی ایئرلائن کو دیگر ائرلائنوں پر ترجیح دیتے ہیں،پی آئی اے کا یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer