ویب ڈیسک: زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے لوگوں سے آج رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے۔انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ ارتھ آور بڑے پیمانے پر کلائیمٹ ایکشن کو بڑھانے کی کال ہے، ہم سب اس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کریں۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کر کے ارتھ آور بنایا جاتا ہے۔