ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجل اور احد کی طلاق کی خبریں، ساتھی فنکاروں کا ردعمل بھی آگیا

سجل اور احد کی طلاق کی خبریں، ساتھی فنکاروں کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مقبول ترین شوبز جوڑی احد اور سجل کی طلاق کی خبروں پر فنکار برداری نے بھی خاموشی توڑ دی۔

سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کی تصدیق یا تردید جوڑے کی جانب سے تو نہیں کی گئی لیکن ان خبروں پر ساتھی اداکاروں نے ردعمل دیا ہے۔اداکار اظفر رحمٰن نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کسی بھی جوری کے لیے طلاق کا فیصلہ آسان بات نہیں ہوتی ، ایک ایسے حالات میں تو بالکل بھی نہیں کہ جب آپ کو اور آپ کے ساتھی کو سب جانتے ہوں، لہذا ایسی صورتحال میں ہمیں جوڑی کی نجی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

 اداکار فیضان شیخ نے بھی سجل اور احد کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں واقعی سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں کسی سے کب اور کیا پوچھنا ہے۔ کسی شخص کے لیے آپ کے احمقانہ سوالات اور تبصروں کا جواب دینے کے لیے مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب یہ طلاق جیسی ذاتی اور تکلیف دہ چیز کے بارے میں ہو۔‘

متنازع اداکارہ متھیرا ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سجل کا حوصلہ بڑھایا، اور کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اور جو ہوتا ہے اس میں کوئی بہتری ہی ہوتی ہے، اللہ کے پاس آپ کے لیے کوئی بہتر منصوبہ بندی ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر