طلبا کیلئے اہم خبر، امتحانات آن لائن ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

Online Exams
کیپشن: Online Exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز کورونا کیسز میں اضافے کے باعث  حکومت کی جانب سے  پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی متاثر ہوگئے،  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نےکورونا وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جی سی یو کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات 29 مارچ سے 3 اپریل کو آن کیمپس ہونا تھے، 11 اپریل سے شروع ہونیوالے مختلف پروگرامز کے مڈٹرم امتحانات بھی آن لائن ہونگے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق امتحانات کورونا وبا میں طلبا کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آن لائن لیے جائیں گے، امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پچھلے سمسٹر والی ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، پاکستان میں اب تک کورونا سے 14 ہزار 28افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 40 ہزار 988  افراد قاتل وائرس کورونا کا شکار ہوچکے ہیں, ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے, 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer