خوبروخاتون سے شادی کے خواہشمند شخص نے بچہ اغوا کر لیا

 خوبروخاتون سے شادی کے خواہشمند شخص نے بچہ اغوا کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) انویسٹی گیشن پولیس نصیرآباد کی کارروائی ، اغواء ہونے والے چار سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران اغواءکار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم شاہزیب نے 23 مارچ کو4سالہ حسن شہزاد کو اغواءکیاتھا۔
 تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نصیرآباد نے اغواء ہونے والے چار سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران اغواءکار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شاہزیب نے 23 مارچ کو4سالہ حسن شہزاد کو اغواءکیاتھا۔
انچارج انویسٹی گیشن نصیرآباد ظہیر الدین بابر کے مطابق ملزم شاہ زیب نے چار سالہ حسن شہزاد کو اغواءکیا، تو اہلخانہ نے مقدمہ درج کروا دیا۔ ملزم مغوی بچے کی والدہ سے شادی کرنے کا خواہشمند تھا جس نے بچے کو چھوڑنے کے عوض اس کی والدہ کیساتھ شادی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ ملزم بچے کی والدہ کو پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرنے پر مجبور کرتا رہا۔ ملزم شاہ زیب بچے کو اغوا کرنے کے بعد اسلام آباد لے گیا تھا، جسے انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا ۔